28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، غیر قانونی اسلحہ برآمد

مانسہرہ پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، غیر قانونی اسلحہ برآمد

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے ضلع کے تمام تھانوں کی حدود میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا،

جس کے دوران مختلف مقامات سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانوں میں طلب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں کی گئیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں