ایبٹ آباد۔ 02 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ہفتہ وار سرچ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مختلف تھانوں کی پولیس نے ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جس کے دوران ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اور دیگر نفری کے ہمراہ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران منشیات سمیت بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ کرایہ داروں کے کوائف چیک کرنے کے علاوہ مشکوک افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔