مانسہرہ پولیس کے ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، منشیات و غیر قانونی اسلحہ برآمد

57
Illegal weapons
Illegal weapons

مانسہرہ۔ 27 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی حدود میں ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے،

جن کے دوران منشیات سمیت متعدد جگہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ اس دوران کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے اور متعدد مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لئے تھانہ طلب کیا گیا۔