مانسہرہ ۔ریسکیو 1122 نے ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کردی

226
Rescue 1122
Rescue 1122

مانسہرہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نےگزشتہ ہفتہ 33مُختلف ایمرجنسیز میں میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کوٹوٹل5411کالز موصول ہوئیں جن میں4589 معلوماتی کالزاورغیرضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے گزشتہ ہفتہ 30میڈیکل، 2 آگ لگنے کے واقعات،1 گولی لگنے کے واقعہ میں خدمات سرانجام دیں۔ ریفرل ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 44 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں۔ جن میں 20 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 24 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا ۔