اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزارت صحت نے قرار دیا ہے کہ پاکستان بیرون ملک سے مانع حمل ادویات کی خریداری پر ایک بڑا قومی خزانہ صرف کر رہا ہے،ان ادویات کی مقامی سطح پر پیداوار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بدھ کو اسلام آباد میں اس حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری برائے صحت سید معظم علی نے کی۔
یو این ایف پی اے کے تعاون سے پاپولیشن پروگرام ونگ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام یہ ایک بہت اہم سٹریٹجک قدم ہے کیونکہ پاکستان اس وقت آٹھ اہم مانع حمل ادویات میں سے صرف چار مقامی طور پر تیار کر رہا ہے اور بیرون ملک سے مانع حمل ادویات کی خریداری پر ایک بڑا قومی خزانہ خرچ کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ڈاکٹر شبانہ سلیم نے تقریب کی صدارت کی اور خطاب کیا۔