لیڈز ۔ 25 مئی (اے پی پی) انگلینڈ، جنوبی افریقن ٹیم کے کھلاڑیوں اور ایمپائرز سمیت سٹیڈیم میں موجود شائقین نے بدھ کو پہلے ون ڈے میچ سے قبل مانچسٹر دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شریک ہوئے۔