لندن۔9مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں 11مئی کو مزید 8 میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ فلہم اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ ایورٹن اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک،نیوکیسل کے مقام پر کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور برنلے کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی ،چھٹا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،
ساتویں میچ میں وولور ہیمپٹن اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم،وولور ہیمپٹن کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی جبکہ 11مئی کا آٹھواں اور آخری میچ ناٹنگھم فاریسٹ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔