مانچسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیمیں انگلش پریمیئر لیگ میں (کل )نبرد آزما ہوں گی

147
English Premier League
English Premier League

لندن۔26دسمبر (اے پی پی):مانچسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان انگلش پریمیئر لیگ کا اہم میچ (کل)بدھ کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ آسٹن ولا کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک 18میچ کھیل چکی ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 39 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم بھی اب تک 18 میچز میں شرکت کر چکی ہے اور وہ 9میچوں میں کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس پر 8 ویں نمبر پر ہے۔ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 40 پواینٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے، لیورپول اور آسٹن ولا کی ٹیمیں 39،39 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔