مانگا منڈی میں سکول کی عمارت تعمیر نہ کرنے کی درخواست پر ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کو فیصلہ کرنے کا حکم

203

لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں سپیشل بچوں کے لئے سکول کی عمارت تعمیر نہ کرنے کی درخواست پر ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری شیخ محمد لطیف شاہد کی درخواست پر بدھ کو فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ ڈی جی پہلے درخواست کے قابل پذیرائی ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ کرے،اگر درخواست قابل پذیرائی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ڈی جی معاملہ پر درخواست گزار کا موقف بھی سنے۔

عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔