مانگل پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی

133
پشاورپولیس کی شہر کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں ،متعد د ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد۔ 24 نومبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ مانگل پولیس نے منشیات فروش اسامہ ولد صدر خان سکنہ بانڈی ڈھونڈاں کو 1035 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کے خاتمہ تک یہ مہم جاری رہے گی، یہ ناسور ہے اور نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پہنچانے میں مصروف عمل ہے،

ایسے افراد کی نشاندہی شہریوں کا حق ہے، ہم ایسے افراد سے متعلق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے۔