مانیٹرنگ آفیسر کا دورہ بی ایچ یوز ، انتظامی امور کا جائزہ لیا

74

کوئٹہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):مانیٹرنگ آفیسر پی پی ایچ آئی صابر حیاتان نے بی ایچ یو ہری بیلار، بی ایچ یو بان بیلار، بی ایچ یو کوچو اور بی ایچ یو بل ہڈوکی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ادویات، فرنیچر اور جدید طبی آلات فراہم کیے۔دورے کے دوران انہوں نے بی ایچ یوز کے عملے کی حاضری

او پی ڈی ریکارڈز اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ مانیٹرنگ آفیسر نے مریضوں کے مسائل اور شکایات کو بھی سنا اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ان دوروں کا مقصد بنیادی صحت کے مراکز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور عوام کو صحت کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ صحت عامہ کے مسائل کا موثر انداز میں تدارک کیا جا سکے۔