مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں 500 بی پی ایس کمی کرے، عاطف اکرام

134
President FPCCI
President FPCCI

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیاہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں 500 بی پی ایس کمی کرے۔ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ستمبر میں افراط زر کی شرح 6.9 فیصد تک کم ہونے اور اکتوبر کے لئے 6.0 فیصد اور 7.0 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع کے ساتھ پاکستان کی افراط زر اب سازگار سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتیں عالمی منڈیوں میں اپنی مسابقتی برتری کو برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ان کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گئی ہیں، برینٹ تقریباً 72 ڈالر فی بیرل ہےجس سے پاکستان کے درآمدی بل کے بوجھ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ صنعتی شعبے کو فائدہ پہنچانے کے لئے اس منفرد موقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔