23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںماڈل ٹاﺅن واقعے پر انٹرا کورٹ اپیل ابہام اور الجھن دور کرنے...

ماڈل ٹاﺅن واقعے پر انٹرا کورٹ اپیل ابہام اور الجھن دور کرنے کے لیے کی گئی ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

- Advertisement -

لندن ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن واقعے پر عدالت میں انٹرا کورٹ اپیل ابہام اور الجھن دور کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ دیا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعے کی رپورٹ شائع نہ کی جائے لیکن ،اب اسی عدالت کے ایک چھوٹے بنچ نے اس واقعے کی رپورٹ کو شائع کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسی بات پر الجھن کا شکار ہے کہ آیا اس رپورٹ کو شائع کیا جائے یا نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70845

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں