ماڈل ہیلتھ سٹی منصوبہ ، بنیادی مراکز صحت کو فعال کرنے اور مانیٹرنگ کا کام شروع بنیادی مراکز کو حقیقی معنوں میں فعال بنا کر نمونے کے طور پر پیش کریں گے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

76

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزارت قومی صحت نے ماڈل ہیلتھ سٹی منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کرتے ہوئے بنیادی مراکز صحت کو فعال کرنے اور مانیٹرنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرپا بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور ہیلتھ سینٹر میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کرپا ہیلتھ سینٹر میں درکار سٹاف اور پوسٹوں پر تعیناتی کے حوالے سے لسٹ فراہم کرنے اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ علاج غریب عوام کا حق ہے اس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ غریب لوگوں کا بھی علاج کے لئے اتنا ہی حق ہے جتنا امیر لوگوں کا ہے۔