24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںماں دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے ،ماں سے محبت کو...

ماں دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے ،ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا ،پیار۔ خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ماں دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے ،ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا ۔پیار، خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے۔ عالمی دن کے موقع پر اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے،ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ماں سے محبت گود سے لے کر تاقیامت ہے ، سب سے پیارا اور مٹھاس سے بھرا لفظ ماں ہے ، پیار۔ خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچے جذبوں سے عبارت ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں،ماں کی گود میں گزرے حسین ترین لمحات دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوتے۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ ماں کی دعا انسان کو فرش سے عرش تک لے جاتی ہے،اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں۔ یہ سب والدہ محترمہ کی دعاؤں سے ہے۔ وزیر داخلہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ والدہ مرحومہ کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں ۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں،وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کی ماؤں کو بھی سلیوٹ کرتا ہوں، دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ماں کو سلامت رکھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595587

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں