باغ۔ 06 اگست (اے پی پی):ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی ہفتہ بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے، محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام،ڈبلیو ایچ او،یونیسف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں محکمہ صحت عامہ کے آفیسران کے علاوہ علمائے کرام، سیاسی رہنما، وکلاء، بلدیاتی نمائندگان و ضلعی انتظامیہ کے آفیسران شریک ہوئے۔
سیمینار سے ڈپٹی کمشنر باغ محمد صداقت خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن علی شاہ، ایس ایس پی خرم اقبال، چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف،ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی،مولانا عطااللہ شاہ، ایم ایس ڈاکٹر کامران، سردار رضوان، جاوید اکبر، سردار ذاکر سرور، راجہ محمد حنیف سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن علی شاہ نے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت پر شرکاء کو بریف کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد صداقت خان نے کہا کہ ہماری سو سائٹی کے اندر خواتین وٹامنز کی کمی کا شکار ہیں،
بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلاتے وقت کی جلد سے بچے کی جلد کا چھونا دونوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق کی بنیاد رکھتا ہے، پیداش کے ابتدائی آدھے گھنٹے کے اندر نوزائیدہ بچے کو ماں کا دودھ پلانا شروع کیا جائے ۔