23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںماہی پروری کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے،چیئرمین پاکستان...

ماہی پروری کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے،چیئرمین پاکستان چیمبر

- Advertisement -

سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان چیمبر آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماہی پروری کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ پیر کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مچھلی کا گوشت قدرتی طور پر لحمیات سے بھرپور ہے اور انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے جسے خوراک کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ ملک کی غذائی ضرورت پوری کرنے کیلئے فش فارمنگ کا فروغ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہی پروری کو پنجاب بھرمیں عوامی فروغ کیلئے آگاہی اور تربیت کی اشد ضرورت ہے جس کا مقصد لوگوں کو مچھلی کے گوشت کی افادیت سے روشناس کرانا او ر فش فارمنگ کی تربیتی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فش فارم بنا کر بنجر زمینوں کو بھی کارآمد بنایا جاسکتا ہے جبکہ درخت لگانے سے بھی بنجر زمینوں میں زرخیزی لائی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=562241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں