ماہ اکتوبر کے دوران نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کےخلاف کاروائیوں کی رپورٹ جاری

127
Non-Customs Paid Goods

ڈیرہ اسماعیل خان ۔12نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان عبدالر ؤف بابر قیصرانی کی ہدایت پر پولیس نے ماہ اکتوبر 2023کے دوران نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کےخلاف کاروائیوں کے دوران 23کروڑ 31 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی پیٹرول و ڈیزل، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور ضروری کاروائی کے دوران کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اسی طرح ناجائز اسلحہ کےخلاف کاروائیوں کے دوران 55پستول، 27بندوق، 3کلاشنکوف ، 4رائفلز، 707ایمونیشن ، 2چاقوبرآمد کرکے 63مقدمات درج کرکے 63ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منشیات کےخلاف کاروائیوں کے دوران 2.304کلو گرام آئس، 25.226کلو گرام چرس،3.885کلو گرام ہیروئن ،5بوتل شراب اور 1.800کلو گرام افیون برآمدکرکے 67مقدمات درج کرکے68ملزمان گرفتار کرلئے، 9اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 51کرایہ کے مکانات و ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔