ماہ اگست استحکام پاکستان کے طور پر منایا جا رہا ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

107

لاہور۔6 اگست (اے پی پی )ملکی استحکام اور سلامتی کیلئے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے ماننے والوں کو ہر سطح پر جدوجہد کرنی ہو گی ، ماہ اگست ماہ استحکام پاکستان کے طور پر منایا جا رہا ہے ، محاذ آرائی کی سیاست اور اداروں سے تصادم ملک اور قوم کیلئے نقصان دہ ہے ، پاکستان علماءکونسل ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرے گی