اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):12ربیع الاوّل ۵۴۴۱ھ 29ستمبر 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی۔وزارت مذہبی امور سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ماہ ربیع الاوّل ۵۴۴۱ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بمقام وزارت مذہبی اْمور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا‘
اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امورپاکستان سید مشاہد حسین خالدجبکہ فنی معاونت کیلئے وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ نےٹیلی فون پر اپنی خدمات سر انجام دیں،مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد،مفتی محمد اقبال نعیمی،مفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی و دیگرحضرات علماء کرام میں پیر سید عمر فاروق شاہ،مولانا عابد اسرار،مولانا پیر بلال گولڑوی اور سید غلام حسین گیلانی شامل تھے
اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع ابرآلود رہااورکچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا،پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رؤیت رہی،
لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاوّل ۵۴۴۱ھ 18ستمبر2023ء بروزپیرکو ہوگی اور 12ربیع الاوّل 29ستمبر2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت اورمقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔