ماہ مئی میں واسا راو لپنڈی نے صارفین سے 17 کروڑ کے واجبات وصول کیے

166
عید ایام میں شکایات کے ازالے میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی،ایم ڈی واسا

راولپنڈی۔ 09 جون (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شمس الرحمن کے احکامات کی روشنی میں واسا کی ریکوری ٹیموں نے راولپنڈی شہر کے صارفین سے17 کڑور کی ریکوری کی۔ انسپکٹر اسجد فاروق، عظمت ایوب اور راجہ طاہر فیاض نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شمس الرحمن کے احکامات کی روشنی میں 17 کڑور کے واجبات کی ریکوری کو یقینی بنایا۔

اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شمس الرحمن نے ریکوری ٹیموں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے لیے واسا کی ٹیمیں بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی۔\