16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںماہ مقدس میں اس طرح کی کارروائیاں کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق...

ماہ مقدس میں اس طرح کی کارروائیاں کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،پیپلزپارٹی رہنما

- Advertisement -

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ، ارکان قومی اور پنجاب اسمبلی نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی مسلحہ افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔سابق سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ ماہ مقدس میں اس طرح کی کارروائیاں کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین مسافروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز سے کندھا ملا کے کھڑی ہے۔

حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا، بہادر جوانوں کی ملک و قوم کیلیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف برسرِ پیکار قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارا فخر ہیں،ملک میں امن اور استحکام کے لیے فورسز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے آپریشن میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571827

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں