مبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،ایئر چیف مارشل سہیل امان

مستقبل کی فضائی جنگوں کے چیلنجز کے پیش ِ نظر پاک فضائیہ کی آپریشنل ٹریننگ میں بتدریج بہتری کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہیے مبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،ایئر چیف مارشل سہیل امان اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مستقبل کی فضائی …

مستقبل کی فضائی جنگوں کے چیلنجز کے پیش ِ نظر پاک فضائیہ کی آپریشنل ٹریننگ میں بتدریج بہتری کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہیے
مبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،ایئر چیف مارشل سہیل امان

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مستقبل کی فضائی جنگوں کے چیلنجز کے پیش ِ نظر پاک فضائیہ کی آپریشنل ٹریننگ میں بتدریج بہتری کا عمل ہمیشہ جاری رہنا چاہیے ، مبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے نہایت اہم ہے۔وہ ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس، سرگودھا میں کمبیٹ کمانڈرز سکول کے49ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ائیر چیف نے کہا کہ کمبیٹ کمانڈرز سکول پاک فضائیہ کی عسکری قیادت کی عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے گریجویٹ ہونے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اس شاندار ادارے سے حاصل کردہ تجربے اور تربیت کو نوجوان افسران تک منتقل کریں ۔ انہوںنے اس موقع پر گریجوٹینگ آفیسرز میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر جواد خورشید نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی طیب حسین نے حاصل کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسر ز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں