24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمتاثرین سیلاب کی بنیادی ضروریات کوترجیحی بنیادوں پرپوراکیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر بونیر

متاثرین سیلاب کی بنیادی ضروریات کوترجیحی بنیادوں پرپوراکیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر بونیر

- Advertisement -

پشاور۔ 26 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تحصیل چغرزئی کے علاقے گانشال میرہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر تحصیل چیئرمین گاگرہ سید سالار جہان باچا سمیت دیگر علاقہ عمائدین بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو علاقے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور متاثرین سیلاب کو درپیش مشکلات اور بنیادی ضروریات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم نےاس موقع پر موجود متاثرین ِسیلاب سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے جاری سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور آئندہ کے لیے ریلیف و بحالی کے اقدامات پر بھی بات کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی مشترکہ کوششوں سے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کا عمل مزید تیزکیاجائیگا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں