17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ امارات میں عید الفطرکی تعطیلات، عرب ممالک کےلیے فضائی کرایوں میں...

متحدہ امارات میں عید الفطرکی تعطیلات، عرب ممالک کےلیے فضائی کرایوں میں 100 فیصد اضافہ

- Advertisement -

دبئی ۔19مارچ (اے پی پی):متحدہ امارات میں عید الفطرکی تعطیلات کےموقع پر عرب ممالک کے لیے فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امارات الیوم کے مطابق عمان، قاھرہ، بیروت، اسکندریہ، دارالبیضا اور تیونس کےلیے فضائی ٹکٹوں کے نرخوں میں جنوری کے مقابلے میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہاسفر وسیاحت سے متعلق کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے عید کی تعطیلات کے موقع پر امارات میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئے طلب کی وجہ سے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا۔امارات سے عرب ممالک کے لیے فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں میں 29 مارچ سے چار اپریل تک کی بکنگ فل ہے جس کی وجہ سے ٹکٹوں کے نرخ بھی بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

امارات سے عمان کے لیے متوسط نرخ 2800 درھم تک پہنچ گئے ہیں۔ قاہرہ کے لیے 3500 اور اسکندریہ کے کرایے 2700 درھم ہیں تیونس کے لیے فضائی ٹکٹ کے نرخ 5 ہزار درھم تک پہنچ گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں