متحدہ عرب امارات، حج کے لیے 70 سال اور زائد عمر کے تمام افراد کی درخواستیں منظور

152
متحدہ عرب امارات، حج کے لیے 70 سال اور زائد عمر کے تمام افراد کی درخواستیں منظور
متحدہ عرب امارات، حج کے لیے 70 سال اور زائد عمر کے تمام افراد کی درخواستیں منظور

ابوظہبی ۔1نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، انڈومنٹس اینڈ زکوۃ نے آئندہ سیزن 2025 میں حج کی ادائیگی کے لیے 70 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کی حج درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس کے سرکاری چینل کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 60ہزار248 رہی جس میں سے 51ہزار732 نے پہلے کبھی حج ادا نہیں کیا تھا۔اس موقع پر اتھارٹی نے کہا کہ سعودی عرب میں حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا حج کوٹہ 6ہزار228 عازمین کا ہے جو حج امور کے لیے منظم ریفرنس سسٹم کے مطابق شہریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے بتایا کہ الیکٹرانک حج اور عمرہ سسٹم نے ابتدائی چھانٹی کے عمل کو ہمواراور شفاف طریقے سے مکمل کیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 3051 اجازت نامے ایسے افراد کے زمرے کے لیے منظور کئے گئے ہیں جو بزرگ تھے۔ یہ کل کوٹے کا 49 فیصد ہے اس میں 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔اتھارٹی کاکہنا تھا کہ اس کے علاوہ 3ہزار177 پرمٹ دیگر عمر کے گروپوں اوران کے ساتھیوں کو الاٹ کیے گئے ہیں جو کل کوٹے کا 51 فیصد بنتا ہے۔