متحدہ عرب امارات، عجمان کی پبلک بسوں میں اوپن اینڈ کانٹیکٹ لیس پیمنٹ سسٹم کا آغاز

149
Ajman Transport Authority
Ajman Transport Authority

دبئی ۔13مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک بسوں میں اوپن اینڈ کانٹیکٹ لیس پیمنٹ سسٹم کا آغاز کیا ہے۔وام کے مطابق عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی یہ جدید نظام متعارف کرانے والا یواے ای کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ یہ نظام مسافروں کو بینک کارڈ، ڈیجیٹل والٹس جیسے ایپل پے، گوگل پے اور سمارٹ واچز جیسے ویئرایبل ڈیوائسز کے ذریعے محفوظ طریقے سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

پبلک بسوں کے بیڑے میں سمارٹ پیمنٹ ڈیوائسز نصب ہیں، یہ سروس اندرونی روٹس پر جاری ہے، جلد اسے وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اتھارٹی نے اپنی مسار ٹریول ایپ کو بھی اپ گریڈ کیا ہے جس سے مسافر اپنے ٹرپس کی منصوبہ بندی ، بسوں کو ریئل ٹائم میں ٹریک ، اپنے بینک کارڈز لنک اور ٹریول ہسٹری دیکھ سکتے ہیں۔اس اقدام سے پبلک ٹرانسپورٹیشن کی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور عجمان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن وژن کو تقویت ملے گی۔