34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات، غیر ملکیوں پر اشتہارات میں قومی لباس پہننے پر...

متحدہ عرب امارات، غیر ملکیوں پر اشتہارات میں قومی لباس پہننے پر پابندی

- Advertisement -

ابو ظہبی۔21اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نےغیر ملکیوں پر اشتہارات میں یو اے ای کا قومی لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی۔ العربیہ اردو کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قومی شناخت سے متعلق نیا فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت غیر ملکیوں کو ٹی وی یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اشتہارات میں قومی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔ وفاقی قومی کونسل نے ایک نئی میڈیا پالیسی کی بھی منظوری دی ہے، جس کے مطابق غیر ملکیوں کو میڈیا میں اماراتی لہجے میں گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس اقدام کا مقصد قومی شناخت کی حفاظت اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔ ادھر نیشنل میڈیا آفس کے چیئرمین عبداللہ آل حامد نے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اشتہارات میں اماراتی ثقافت اور علامات کو ایسے افراد کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے جو اماراتی نہیں ہیں ،نہ تو انھیں مقامی لہجے کا علم ہے اور نہ قومی لباس کی علامتی اہمیت اور ثقافتی گہرائی کا ادراک ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ فیصلہ اماراتی لہجے یا لباس کے استعمال پر پابندی نہیں لگاتا بلکہ ان کے استعمال کو ایک دائرہ کار میں لاتا ہے، جو ان کی ثقافتی حیثیت کو محفوظ بنائے خاص طور پر ایسے وقت میں جب سوشل میڈیا انفلوئنسرز عوامی ذوق پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے ورثے کے جوہر محفوظ رکھنے کی دعوت ہے، تاکہ ہم اس کو ایسی شکل میں پیش کریں جو اماراتی معاشرے میں اس ورثے کے مقام کے شایان ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں