متحدہ عرب اماراتی وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

30
UAE Foreign Minister meets with US counterpart
UAE Foreign Minister meets with US counterpart

واشنگٹن ۔12جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں مشترکہ مفادات کی سپورٹ کےلیے اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ امارات کے نتائج کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سائنسی، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا اور شراکت داری کو ہر سطح پر وسعت دینے میں معاون ثابت ہوا۔شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات کا اہم سٹرٹیجک پارٹنر ہے اور امارات خطے اور عالمی سطح پر امن واستحکام کو فروغ دینے کےلیے امریکا کے ساتھ ہے۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر امریکہ میں امارات کے سفیر یوسف العتیبہ، سیاسی امور کی معاون وزیر لانا زکی نسیبہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔