دبئی ۔14مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں خواتین کے خلاف گھریلو اور ڈیجیٹل تشدد کم کرنے کے لیے ایک ریگولیٹری اور حفاظتی ماڈل گائیڈ کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ان کی حفاظت کے حوالے سے 35 قوانین اور ضوابط دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 46 سے زائد پالیسیاں، اقدامات اور آگاہی پروگرام پیش کیے گئے ہیں جو 22 قومی اداروں کے تعاون سے نافذ العمل ہو رہے ہیں۔
العریبیہ کے مطابق یواے ای کی وزارت داخلہ میں بین الاقوامی امور کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل دانہ المرزوقی نے ایک بیان میں کہا کہ قیادت کی بصیرت کے تحت ایک تہذیبی وژن اور ایسے راستے اپنائے ہیں جو برداشت، عدل اور مساوات پر مبنی ہیں،
ان کے ذریعے امارات نے بین الاقوامی مسابقتی درجہ بندی میں اپنی مستقل جگہ مستحکم اور مختلف شعبوں بالخصوص معاشرتی تحفظ کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو ڈیجیٹل دنیا ، جدید ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے والے متعدد ابتدائی اور انوکھے اقدامات نمایاں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572345