21 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںمتحدہ عرب امارات ،پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت...

متحدہ عرب امارات ،پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے پروقار تقریب ،سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی کی

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد بشمول خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ سفارتخانے کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کا آغاز سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی سے کیا جبکہ قومی ترانہ بھی بجا یا گیا

- Advertisement -

،تقریب کے دوران صدرمملکت ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے قومی دن کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے،پاکستانی طلباء نے ملی نغموں کو قومی جذبے اور جوش و خروش سے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی سے اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل اور بہادرانہ جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر جس کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی نصیب ہوئی۔

انہوں نے معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ آزادی کی قدر پر زور دیتے ہوئے انہوں نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کزمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا جو کئی دہائیوں سے قابض افواج کی جارحیت اور تشدد کا شکار ہیں۔انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معیشت میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور ان کی بے پناہ شراکت کا اعتراف کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے بانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ 55 سال سے زائد عرصے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ممتاز پاکستانی مسٹر خان زمان ایک سرور کی طرف سے مرحوم شیخ زید بن سلطان کی زندگی اور کام پر تحریر کردہ کتاب کا باضابطہ اجراء کرے گا،

جو پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے کمیونٹی کے سال پر خراج تحسین ہے۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنے رہیں اور متحدہ عرب امارات کے قوانین، قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں