41 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات ، اتحاد ایئر ویز کو ریکارڈ منافع، تین ماہ...

متحدہ عرب امارات ، اتحاد ایئر ویز کو ریکارڈ منافع، تین ماہ میں 5 ملین افراد نے سفر کیا

- Advertisement -

دبئی ۔22مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویزکو 2025 کی پہلی سہ ماہی میں بعد از ٹیکس 685 ملین درہم (187 ملین ڈالر) منافع ہوا جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔وام کے مطابق کل آمدنی میں بھی 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ پیسنجرز اور کارگو دونوں شعبوں کی ترقی کا نتیجہ ہے۔

اتحاد ایئرویز سے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 5.0 ملین مسافروں نے سفر کیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران تقریبا 20 ملین مسافروں کے ساتھ اتحاد ایئرویز خطے کی تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر لائن بن چکی ہے۔

- Advertisement -

نئے لاونج اور ان فلائٹ مینو کے ساتھ سروس کے معیارات کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔اتحاد ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، انتونوالدو نیویس نے بتایا ’2025 کے دوران اتحاد کے نیٹ ورک میں 16 نئی پروازوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بیڑے میں بھی مزید طیارے شامل ہو رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599995

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں