دبئی ۔29اپریل (اے پی پی):دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ 2 مئی سے دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق یہ دبئی اور شارجہ میں ٹریفک اژدحام سے نمٹنے کے لیے اتھارٹی کا نیا اقدام ہے۔نیا روٹ ای 308 دبئی کے سٹیڈیم بس سٹیشن کو شارجہ کے الجبیل بس سٹیشن سے جوڑے گا۔ یکطرفہ کرایہ 12 درھم ہوگا۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) میں پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر عادل شاکری نے کہا کہ ’نئی بس سروس کا آغاز میٹرو، ٹرام اور بحری ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مربوط کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔آر ٹی اے کا کہنا ہے 2 مئی سے بس سروس کو ری روٹ کرنے سے مسافروں کو زیادہ موثر اور آرام دہ سفر کا تجربہ ملے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589293