متحدہ عرب امارات ، دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری

146
UAE
UAE

ابو ظہبی ۔10ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے منگل کی صبح شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، دھند کی وجہ سے متعدد علاقوں میں حدِ نگاہ 1,000 میٹر سے کم رہی۔العربیہ کے مطابق ملک کے قومی مرکز برائے موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صبح کے وقت بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں حدِ نگاہ مزید کم ہو سکتی ہے۔

ایجنسی نے متحدہ عرب امارات میں ڈرائیوز پر زور دیا کہ وہ دھند میں گاڑی چلاتے وقت ٹریفک کے ضروری قواعد پر عمل کریں۔۔دبئی پولیس نےوارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دبئی پولیس ڈرائیورزپر زور دیتی ہے کہ وہ محفوظ اور محتاط انداز میں گاڑی چلائیں کیونکہ دبئی کے بعض حصوں میں دھند بننے کے باعث حدِ نگاہ کم ہے۔