34.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات ، شارجہ میں رہائشی ٹاور اور گودام میں آتشزدگی

متحدہ عرب امارات ، شارجہ میں رہائشی ٹاور اور گودام میں آتشزدگی

- Advertisement -

دبئی ۔14اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے شہرشارجہ میں ایک رہائشی ٹاور اور سبزیوں اور پھلوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ شارجہ میں شہری دفاع کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا۔الامارات الیوم کے مطابق شارجہ میں شہری دفاع نے بتایا کہ آپریشن روم کو صبح 11 بجکر 31 منٹ پر النھدۃ کے علاقے میں ایک رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر فائر فائٹنگ ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔

شہری دفاع نے بتایا کہ موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آگ عمارت کی بالائی منزلوں پر لگی ہے جسے بجھانے اور عمارت کے اس حصے سے لوگوں کو تیزی سے باہر نکالا گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی بھی انجام دی گئی۔شہری دفاع کا کہنا ہے لوگوں کی حفاظت اور تیزی سے کام کی انجام دہی کے لیے ٹریفک پولیس کے تعاون سے اطراف کی ٹریفک کو منظم کیا گیا اور اس طرح بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581444

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں