28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں...

متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں قیام امن پر زور

- Advertisement -

دبئی ۔7مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا خیرمقدم کیا۔امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں امارات اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ، اقتصادی، تجارتی، سکیورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشترکہ مفادات کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل رابطے اور اشتراک عمل پر زور دیا۔

مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال سمیت کئی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کا قیام تمام اقوام کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔اس موقع پر صدارتی عدالت برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان، امارات کے صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان، سیکریٹری جنرل سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی بن حمد الشامسی، وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593709

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں