متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر ایک اور پرواز پی اے ایف بیس لاہور پہنچ گئی

106
شنگھائی تعاون تنظیم

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر ایک اور پرواز اتوار کو پی اے ایف بیس لاہور پہنچ گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان کے تسلسل کے طور پر یہ پرواز اتوار کو لاہور پہنچی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس بحرانی وقت میں پاکستان کے عوام کیلئے قابل قدر اور بروقت امداد پر متحدہ عرب امارات کاشکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال، یو اے ای کے ناظم الامور راشد العلی نے یو اے ای سفارت خانہ، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے حکام کے ہمراہ یہ امدادی سامان وصول کیا۔

گزشتہ دو ہفتوں میں متحدہ عرب امارات سے خوراک،خیموں اور میڈیکل آلات پر مشتمل 14 پروازیں پاکستان آچکی ہیں۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے شکریہ ادا کرتا ہے۔