متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر وصول ہوگئے ہیں ، مشیروزارت خزانہ ڈاکٹرخاقان نجیب

78

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ کے مشیرڈاکٹرخاقان نجیب نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر وصول ہوگئے ہیں جس سے ادائیگیوں میں توازن کو مزیدتقویت ملے گی۔منگل کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ارب ڈالر کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی موثرپالیسیوں کی وجہ سے ادائیگیوںمیں توازن کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔