متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں 6.75 فیصد اضافہ

88
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی 2018ءسے جنوری 2019ءتک متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 3036.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ پاکستان ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.75 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 2844.49 ملین ڈالر کازرمبادلہ بیجھا تھا۔ فروری میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 335.66 ملین ڈالر کازرمبادلہ ارسال کیا، گزشتہ مالی سال ماہ فروری میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طورپر332.18 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیا تھا۔