متحدہ عرب امارات سے طیارہ امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا

50
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات سے ایک پرواز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ گئی۔ دوسری پرواز بھی جلد پہنچ جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی سامان اور سیلاب متاثرین کے لئے خیمے شامل ہیں۔ یہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سیلاب متاثرین کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے قائم کئے گئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فضائی پل کا تسلسل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس مسلسل امداد پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔