متحدہ عرب امارات میں آئندہ 5 دنوں کے دوران بارش متوقع

116

دبئی ۔ 03 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میںاگلے 5 دنوں کے دوران بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جزائر اور ساحلی علاقوںمیں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گاجبکہ ملک کے دیگر مغربی علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔دبئی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔