- Advertisement -
دبئی ۔ 20 اگست (اے پی پی) پائیدار ترقی کے لئے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا۔ اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کیلئے جو اہداف متعین کئے تھے ریاست نے وہ سارے اہداف پورے کر لئے۔الامارات الیوم کے مطابق پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کر کے بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا۔غربت کا 100فیصد خاتمہ کر دیا گیا۔ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جو خطِ غربت کے تحت زندگی گزار رہا ہو۔عالمی بینک گروپ کے مطابق یومیہ 1.25ڈالر سے کم آمدنی غربت میں شمار کی جاتی ہے۔امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25ڈالر (4.6درہم ) سے کم ہو ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=160096
- Advertisement -