ابوظہبی۔ 10جون (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند جمعرات یکم اگست کو نظر آنے اور عید الاضحیٰ 11اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات ابوظہبی کے بین الاقوامی مرکز فلکیات کے سربراہ انجنیئر محمد شوکت نے ایک بیان میں کہی۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر عرب ممالک میں ذوالحج کا چاند یکم اگست کو باآسانی دیکھا جا سکے گا اس طرح یک ذوالحج دو اگست کو اور عید الاضحیٰ 11 اگست کو ہو گی۔