ابوظہبی۔26دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 3 سے 4 درہم فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اردو نیوز کے مطابق دبئی اورشارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا، بعض ریاستوں میں فی گرام سونے کے نرخوں میں 6 درہم اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سونے کے سکے اور سبیکہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں 4 درہم اضافے کے بعد قیمت 248.75 درہم رہی۔22 قیراط والے ایک گرام سونے کے قیمت 230.25 درہم ریکارڈ کی گئی ،اضافہ 3.75 درہم رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط والے سونے کی قیمت میں 3.5 درہم اضافہ ہونے کے بعد اس کی فی گرام قیمت 223 درہم رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 3 درہم اضافے کے بعد 191 درہم رہے۔