متحدہ عرب امارات میں مسافروں کی غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

124

ابوظہبی۔ 26 دسمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مسافروں کی غیر قانونی نقل و حرکت میں ملوث ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے ذراﺅ ابلاغ کے مطابق ابوظہبی کی حکومت نے ایک نئے مسودہ قانقون کی منظوری دی ہے جس کے مطابق مسافروں کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ٹیکسی ڈرائیوروں کو سزا دی جا سکتی ہے اور انہیں قید کے علاوہ ڈی پورٹ بھی جا سکتا ہے جبکہ اس جرم میں ملوث کمپنیوں کو بند بھی کیا جا سکے گا۔ رپورٹس کے مطابق یہ مسودہ قانون تمام متعلقہ محکموں کو منظوری کیلئے بجھوا دیا گیاہے اور اس پر جلد عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔