- Advertisement -
ابو ظہبی ۔ 14اگست (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی ۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر پاکستانی سفیر نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے جبکہ ابو ظہبی میں منعقدہ تقر یب کے موقع پر بچوں نے قومی نغمے بھی گائے۔ 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پیر کو ابوظہبی میں منعقدہ خصوصی تقریب کے موقع پر پاکستان کے سفیر معظم احمد خان اور ان کی اہلیہ لینا معظم نے کیک بھی کاٹا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66061
- Advertisement -