21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتجارتی خبریںمتحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں...

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.535 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2023 میں یو اے ای سے ترسیلات زر کا حجم 4.656 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

جون میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 654 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جون کےمقابلہ میں 101 فیصد زیاد ہ ہے ۔گزشتہ سال جون میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 325 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں یواے ای سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ مئی میں یو اے ای سے 668 ملین ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈکی گئی جو جون میں کم ہو کر 654 ملین ڈالر ہو گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کامجموعی حجم 30.251 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے۔ جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 میں سمندر پار پاکستانیوں نے 27.33 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں