22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات میں گھریلو ملازمین کے لیے پائیدار رہنما اصولوں کا...

متحدہ عرب امارات میں گھریلو ملازمین کے لیے پائیدار رہنما اصولوں کا اجراء

- Advertisement -

ابوظہبی۔2جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں گھریلو ملازمین کے لیے پائیدار رہنما اصولوں کا اجراء کیا گیا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی و انفراسٹرکچر (ایم او آئی ای)نے وزارت انسانی وسائل و امارات کاری کے تعاون سے ’سالِ کمیونٹی‘ کی سرگرمیوں کے تحت گھریلو ملازمین کے لیے ’پائیدار رہنما اصول‘ جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما اصول قومی توانائی و پانی کی طلبی نظم و نسق پروگرام کے اہداف کے حصول کے لیے بجلی اور پانی کے بچاؤ کے طریقوں کو فروغ دینے کا ایک عملی قدم ہیں۔اس اشاعت کا مقصد گھریلو ملازمین میں تحفظ ماحول اور وسائل کی بچت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

اس میں سادہ، قابلِ فہم اور عملی طرزِ عمل سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی ہے، تاکہ گھریلو ملازمین وسائل کا مؤثر اور بہتر استعمال سیکھ سکیں اور ضیاع کو کم کر سکیں۔ اس کے ذریعے نہ صرف توانائی و پانی کے استعمال میں بہتری آئے گی بلکہ معیارِ زندگی بلند ہوگا اور قدرتی وسائل کی پائیداری کو بھی تقویت ملے گی۔

- Advertisement -

وزارت توانائی و انفراسٹرکچر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ رہنما اصول آٹھ مختلف زبانوں میں تیار کیے جائیں، تاکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین تک ان کی رسائی یقینی ہو۔ یہ کثیر لسانی حکمت عملی ان سفارشات کو سمجھنے اور اپنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انجینئر فہد الحمادی، اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے سپورٹ سروسز سیکٹر (ایم او ای آئی ) نے کہاکہ آٹھ زبانوں میں رہنما اصولوں کی اشاعت اس عزم کی عکاسی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ افراد تک پیغام پہنچا کر قومی توانائی و پانی نظم و نسق پروگرام کی مؤثریت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہ ‘ہم اماراتی – 2031’ وژن کے مطابق ایک باشعور معاشرے کی تعمیر کی طرف عملی قدم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں