متحدہ عرب امارات نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

کوالالمپور۔ 20 اپریل (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، یو اے ای ٹیم نے ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر ڈویژن ون ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں اومان کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے آخری میچ میں اومان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43.3 اوورز میں 105 …

کوالالمپور۔ 20 اپریل (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، یو اے ای ٹیم نے ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر ڈویژن ون ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں اومان کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے آخری میچ میں اومان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43.3 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جوئل بیجو 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، آریان اور ریشبھ مکھرجی نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں یو اے ای کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، سید حیدر 56 اور کپتان آریان لاکرا 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی یو اے ای نے آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھی ٹکٹ کٹوا لیا۔

Leave a Reply