- Advertisement -
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے جاری مالی سال( 2023-2024 )کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں13.6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے ۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2023-2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے 13.6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے مجموعی طور پر 483.7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
- Advertisement -